روس،16فروری(ایجنسی) روس کے Yaroslavl شہر میں منگل کی صبح پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں گیس لیکیج کی وجہ سے ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں چار افراد کی موت ہو گئی. يروسلاو کے علاقائی گورنر نے کہا، "بدقسمتی سے ہمیں چار لاشیں ملی ہیں اور چار دیگر زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس ہنگامی حالات کی وزارت سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ اس پانچ منزلہ عمارت کے ملبے میں 39 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ هے حادثہ صبح 4.20 بجے ہوا اور ہلاک
ہونے والوں میں تمام خواتین ہیں.
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا- دھماکے کے بعد اگرچہ کوئی بڑی آگ نہیں لگی، لیکن حکام نے عمارت کے اور گرنے کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے. وزارت نے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے.
واضح رہے کہ روس میں گیس کے دھماکے روز کا معمول ہیں، گزشتہ برس دسمبر میں روس کے ایک شہر وولواگراد میں اسی نوعیت کے دھماکے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔